۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
News ID: 396830
24 فروری 2024 - 14:44
1

حوزہ/ غزہ کی وزارت صحت نے آج بروز ہفتہ 24 فروری کو اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے سبب 29,606 شہید اور 69,737 زخمی ہو ئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ می وزارت صحت نے ایک جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غاصب اسرائیلی حکومت نے غزہ میں 8 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 92 افراد شہید اور 123 افراد زخمی ہوئےہیں۔

دہشت گرد اسرائیلی فوج نے غزہ پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج غزہ کے مرکز دیر البلح میں اب تک سب سے بدترین حملہ کیا ہے جس میں صرف ایک بم دھماکے میں 26 شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت نے کل غزہ کے خلاف جنگ کے 140 ویں دن اعلان کیا کہ غزہ کے شمال میں نصف ملین فلسطینی شہری قحظ کے شکار ہیں اور ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

موجودہ صورتحال کو موت کا کھیل قرار دیتے ہوئے غزہ کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلیوں نے غزہ کے مکینوں کو بمباری، قحط اور وبائی امراض کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

آج ’’ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘‘ نامی تنظیم نے طبی مراکز پر حملہ آوروں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ خان یونس شہر میں ناصر ہسپتال ابھی تک محاصرے میں ہے جس کی وجہ سے ہم مریضوں اور زخمیوں تک پہنچنے سے سے قاصر ہیں۔

اس تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج زخمیوں اور بیماروں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دیتی جس کی وجہ سے لا تعداد مریضوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .